کرچ[2]

قسم کلام: اسم آلہ

معنی

١ - دو دھاری سیدھی تلوار جو فوجی افسروں کے پاس ہوتی ہے۔ "ایک لہار نے بڑی خوبصورت اور جھلجھلاتی کرچ بطور نذر پیش کی تھی۔"      ( ١٩٧٠ء، یادوں کی برات، ٧٥ ) ٢ - سنگین، تہ دھاری سیدھی اور نوک دار لمبی چُھری۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 60:8)

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨١٨ء کو "کلیاتِ انشا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - دو دھاری سیدھی تلوار جو فوجی افسروں کے پاس ہوتی ہے۔ "ایک لہار نے بڑی خوبصورت اور جھلجھلاتی کرچ بطور نذر پیش کی تھی۔"      ( ١٩٧٠ء، یادوں کی برات، ٧٥ )

جنس: مؤنث